ڈیرہ ،عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل

ڈیرہ ،عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)عوامی شکایات پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکیموں ہومیو ڈاکٹرز کلینکل لیبارٹری کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر ڈیرہ اسماعیل خان بھجوائی،چھاپہ مار ٹیم کی قیادت ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹر محمد نظیر خان کررہے تھے۔انہوں نے کاروائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک حکیم، ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی کلینک اور ایک غیر رجسٹرڈ لیبارٹری سیل کردیئے جبکہ متعدد کلینکل لیبارٹریز کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے انکو نوٹسز جاری کردیئے۔انسپکٹر محمد نذیر نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر جنوبی اضلاع میں غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹری ایکسرے الٹرا ساؤنڈ سنٹر ڈینٹل کلینک کیخلاف کاروائی شروع کررکھی ہے اور بلا امتیاز ان کیخلاف کاروائی کی جارہی ہے۔