صوبہ بھر کے229سول جج تبدیل کرنے کے احکامات جاری

صوبہ بھر کے229سول جج تبدیل کرنے کے احکامات جاری

ملتان(خبر نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے229 سول ججز کے تبادلے کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اور22 نومبر تک نئی جائے تعیناتی کا(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

چارج سنبھالنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس ملتان چوہدری محمد شہزاد انورکو شور کوٹ ،محمد حارث منیر کوخانیوال،فوزیہ افضل کو لودھراں ، کومل تبسم کو مظفرگڑھ ،محمد سلیمان کو فیصل آباد،مجیب الرحمان شامی کو چیچہ وطنی،فرح نورکو خانیوال،اعجاز فرید کو پتوکی ، مہنازحیات کو راولپنڈی ،خرم شہزادکو رحیم یارخان،محمد سرفرازانجم کوچنیوٹ تبدیل کرنے جبکہ رفیعہ قریشی کو ڈی جی خان ،مہوش محمود کولودھراں،ظفراقبال کو کہروڑپکا، عبدالواجدکو چونیاں،زاہد قیوم کو وہاڑی ،سرفرازخان کو سمندری،توصیف افضل کوچیچہ وطنی ، حمیراتوصیف کو چیچہ وطنی،حسن اقبال کوقصور، محمد پرویزکو بورے والاسے ملتان تبدیل کرنے کا حکم دیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر