چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ ڈیڑھ سوسالہ تقریبات کے سلسلے میں آج ملتان پہنچیں گے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ ڈیڑھ سوسالہ تقریبات کے سلسلے میں آج ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ 150 تقریبات کے سلسلے میں آج ملتان پہنچیں گے۔نیز تقریبات کیلئے انتظامات بھی شروع کردئیے گئے ہیں۔تفصیل(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے مطابق فاضل چیف جسٹس آج رات ملتان پہنچیں گے اورججز ریسٹ ہاؤس میں قیام کریں گے۔اس طرح لاہورہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی ملتان پہنچیں گے جن کے لئے ججز ریسٹ ہاؤس سمیت دیگر سرکاری محکموں کے گیسٹ ہاؤسز میں بھی رہائش کے انتظامات کرلئے گئے ہیں اس طرح ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سبزہ زارمیں پنڈال سجانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔اس موقع پرسیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر