ڈسٹرکٹ بار خانیوال کے الیکشن ،گرینڈ لائرزا لائنس نے اپنے امیدوار ں کے ناموں کا اعلان کردیا
خانیوال (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن 2017کے لئے بار میں مختلف دھڑوں اور گروپوں کے درمیان ملاقات اور مذاکرات میں تیزی آچکی ہے گرینڈ لائرز الائنس نے ایک ہفتہ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
قبل اپنے امیدوار صدر چوہدری عمر چیمہ اور جنرل سیکرٹری راجہ سہیل ظفر کا اعلان کردیا ہے اور زبردست انتخابی مہم چلارہے ہیں ان کے مقابلے میں یونائیٹڈ لائرز ابھی تک اعلان ہیں کرسکے یونائیٹڈ لائرز میں شامل ڈیموکریٹک لائرز نے اپنے امیدواروں کا علان کیا تھا مگر پھر انہوں نے یونائیٹڈ لائرز کی طرف سے اظہر سہیل جکھڑ کے امیدوار صد راور ملک شوکت رمضان ساندی کا جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہونے کا اعلان کردیا جس کی یونائیٹڈ لائرز کے چیئرمین میاں عبدالباری گیلانی نے تردید کی۔