مولانا حامد علی خان نے دلوں پر حکمرانی کی‘ قاری احمد میاں

مولانا حامد علی خان نے دلوں پر حکمرانی کی‘ قاری احمد میاں

ملتان (جنرل رپورٹر) ملتان کے بے تاج بادشاہ پیر طریقت حضرت مولانا حامد علی خان ؒ نے ملک پر نہیں دلوں پر حکمرانی کی پیرانہ سالی کے باوجود نظام مصطفی ﷺ کی تحریک کو آخری دم تک اپنائے رکھا ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نے 38ویں سالانہ تین روزہ عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت صاجزادہ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی اس موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت ضلع خانیوال کے صدر مولانا فتح محمدحامدی،مولانا ضیاء الباروی،پروفیسر عبدالقدوس،صاجزادہ معصوم حامدی،صاجزادہ محمد نعمان حامدی،صاجزادہ محمد حسان حامدی،ارشد اقبال نیازی،حافظ محمد ظفر قریشی،حاجی سراج محمد حامدی،سجاد علی حامدی،محمد سلیم قریشی،غلام مرتضیٰ قریشی و مریدین کی بڑی نعداد شریک تھی عرس مبارک کی تقریب کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوا بعد نماز ظہر مزار مبارک کو غسل دیا گیا اور بعد نماز عصر محفل وعظ و نعت خوانی میں ملتان کے معروف معت خوانان نے نذرانہ عقیدت پیش کیا بعد ازاں صاجزادہ ناصر میاں خان اور صاجزادہ احمد میاں خان نے مریدین کے ہمراہ مزار مبارک پر چادر چڑھائی عرس مبارک کے دوسرے روز نعد نماز عشاء خصوصی نشست سے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی ،علامہ نجم الثاقب خصوصی خطاب کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر