فروغ دین کیلئے علماء کرام کی کوششیں قابل تحسین ہیں،ابوالخیر محمد زبیر

فروغ دین کیلئے علماء کرام کی کوششیں قابل تحسین ہیں،ابوالخیر محمد زبیر

صادق آباد (نامہ نگار)دین اسلام کے فروغ کے لئے علماء کرام جو کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں آج علمائے اسلام اور فرزند ان توحید کے لئے مشکل زمانہ ہے اس کے باوجود علماء کرام دین کے فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارسربراہ جمعیت علمائے پاکستان و صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان حضرت علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری نے مدرسہ شوکت السلام صادق آبادمیں اراکین سے خطاب کر تے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود علمائے دین و ملت ،دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے لئے جو کوششیں کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اداہ منہاج القران اور جمعیت علماء پاکستان اس ملک میں رہنے والے تما م افراد کو قرآن حدیث کے علم کی طرف متوجہ کر رہے ہیں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک دن ضرور مصفطوی انقلاب کا سویرا جلد طلو ع ہو گا جس میں جہالت کی تاریکیوں کا خاتمہ ہو گا اس موقع پرمرکزی چیف آرگنائزرجے یو پی نورانی سید محمد صفدر شاہ گیلانی،مرکزی رہنما سید عاشق حسین شاہ بخاری،صوبائی جنرل سیکریٹری محمد ایوب ایڈووکیٹ ،علامہ عمرا ویسی ،پروفیسر شہزاد قادرعلوی و دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں حضرت علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیرکی آمد پر ان کا شایان شان استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئیں اس محفل کو باوقار بنانے کے لئے منظور احمد صدیقی ،عبدالمجید ٹرالی میکر ،محمد عمران،عابد صدیقی ،گامن خان ،حمزہ صدیقی ،ویگر نے اپنی اپنی خدمات سر انجام دیں آخر میں سرپرست اعلیٰ شوکت علی مصفطوی ،بانی و مہتمم جان محمد صدیقی کی خدمات اور مدرسہ کی تعمیراتی کام کو سراہا گیا اور ملکی سلامتی کے کئے دعائیں کی گئیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر