بے ضابطگیوں بارے زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے ایچ ای سی کی رپورٹ کو ماننے سے انکار کردیا

بے ضابطگیوں بارے زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے ایچ ای سی کی رپورٹ کو ماننے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے زکریا یونیورسٹی میں ہونے والے مبینہ اقدامات کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کرکے بھجوائی تھی جس میں 13اکتوبر ہونے والے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
اجلاس کی روداد شامل تھی ‘ اس رپورٹ میں یوسف رضاگیلانی سکالر شپ سمیت دیگر اہم کاموں میں ہونیوالے بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور ان کے بارے میں ہدایت جاری کی گئی تھیں لیکن یونیورسٹی نے 10روز کے بعد اس رپورٹ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باقاعد ہ رپورٹ نہیں بلکہ اجلاس کے منٹس ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی باقاعدہ رپورٹ نہیں بلکہ ایچ ای سی کی ایک تین رکنی ٹیم کی طرف سے دورے کے منٹس ہیں جہاں تک ان منٹس میں غیرمتعلقہ افراد سے معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی سے میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں یہ طے پایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ دو سے تین ہفتہ کے اندر ان ابزرویشن کی رپورٹ کرے گی۔