ممبر جوڈیشل ان لینڈ ریونیو قمرالحق بھٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ممبر جوڈیشل ان لینڈ ریونیو قمرالحق بھٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے میاں خالد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ممبر جوڈیشل کی تعیناتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نہیں کی گئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد نے کہا کہ ممبر جوڈیشل کی تعیناتی انکم ٹیکس(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
آرڈیننس کے تحت کی جاتی ہے۔ حکومت مخصوص اہلیت کے حامل کسی بھی وکیل کو ممبر جوڈیشل تعینات کر سکتی ہے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرممبر جوڈیشل ان لینڈ ریونیو قمرالحق بھٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔