ای سی ایل میں نام شامل کرنے پر سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے رینٹل پاور سکینڈل میں ملوث سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے شریک ملزم آفتاب بٹ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
درخواست پر سیکرٹری داخلہ سے 22نومبر تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزارآفتاب بٹ کی سلمان بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار باقاعدگی سے رینٹل پاور سکینڈل کے ٹرائل میں شامل ہو رہا ہے اور عدالت میں یقین دہانی کی بنیاد پر ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کر کے واپس پاکستان بھی آ چکے ہیں۔غیرمعینہ مدت کے لئے ای سی ایل میں نام نہیں ڈالا جا سکتا۔
ای سی ایل،نام