چودھری سرور سے ملاقات، درجنوں وکلاء پی ٹی آئی میں شامل

چودھری سرور سے ملاقات، درجنوں وکلاء پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (نمائندہ خصوصی ) سابق گورنر پنجاب چودھری محمدسرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے وکلاء نے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ جمعرات کے روز سابق گور نر پنجاب چو دھری محمدسرور سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے چوہدری محمدعارف سندھو ‘(ن) لیگ کے چودھری محمد افضل ‘چوہدری نصیر احمد ‘چودھری نور احمد بھٹہ نے اپنے درجنوں سمیت تحر یک(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمدسرور نے کہا کہ ہم ملک سے ظلم اورناانصافی کی اندھیری راتوں کو ختم کر کے یہاں روشنی لانا چاہتے ہیں جس کے لئے تحر یک انصاف سپر یم کورٹ سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔جو لوگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں وہ اصل میں اس ملک اور قوم کی ترقی کی دشمن ہیں ۔

چودھری سرور

مزید : ملتان صفحہ آخر