میونسپل کمیٹی رحیم یار خان میں مسلم لیگ ن نے عددی طاقت مستحکم کرلی

میونسپل کمیٹی رحیم یار خان میں مسلم لیگ ن نے عددی طاقت مستحکم کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورونیوز)میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل مکمل (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
ہونے کے بعد میونسپل کمیٹی میں ممبران کی کل تعداد 61 ہوگئی ہے۔ جبکہ 11 مخصوص نشستوں میں سے 10 نشستیں حاصل کرکے مسلم لیگ (ن) نے میونسپل کمیٹی میں اپنی پوزیشن غیر معمولی طور پر مستحکم کرتے ہوئے 61 کے ہاؤ س میں اپنی عددی قوت 50 کرلی ہے۔ اس کے بعد اب چیئرمین کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ میونسپل کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے 50 کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے 6‘ پیپلزپارٹی کے پاس 3 نشستیں ہیں جبکہ دو ممبران نے آزادحیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ میونسپل کمیٹی رحیم یارخان کی چیئرمین شپ کیلئے مسلم لیگ (ن) نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ میاں امتیازاحمد کے بھائی سابق تحصیل ناظم میاں اعجازعامر کو امیدوار نامزد کررکھا ہے جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔