مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ حکمران جماعت کے امیدواروں پر ’’مہربان‘‘ضابطہ اخلاق کی دھجیاں

مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ حکمران جماعت کے امیدواروں پر ’’مہربان‘‘ضابطہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نمائندہ پاکستان+تحصیل رپورٹر) میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے الیکشن کے موقع پر مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ کی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
جانب سے حکمراں جماعت کے اُمیدواروں پر نوازشات کا سلسلہ جاری رہا۔حکمراں جماعت کے اُمیدوار پولنگ اسٹیشن کے قریب بیٹھ کر ضابطہ اخلاق کی خلا ورزی کرتے ہوئے پولنگ بوتھ پر جانے سے قبل اُمیدواروں کے لیے ووٹرز کی کنوینسنگ کرتے رہے اور انھیں اپنے اُمیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے پر مجبور کرتے رہے ۔مگر ضلعی انتظامیہ نے کوئی کاروائی کرنا گوارا ہی نہ کی اور ووٹرگھیرنے کے عمل کے باعث حکمران جماعت کے اُمیدوار اپنی توقع سے زیادہ جیتنے میں کامیاب رہے ۔ڈی سی اوتمام میونسپل کمیٹیوں پر پولنگ کے عمل کی خود نگرانی تو کرتے رہے مگر حکمران جماعت کے اُمیدواروں کی جانب سے قواعدوضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر آنکھیں بندکیے رکھیں۔مگر آزار اُمیدواراور پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار خوار ہوتے رہے ۔آزاد اُمیدواروں نے چیف الیکشن کمشنر اور متعلقہ حکام سے ضلعی انتظامیہ کے ملوث آفیسرا ن کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
مہربان