بلاول اورزرداری کو پرے رکھ کر پی پی کیساتھ چل سکتے ہیں، محمود الرشید

بلاول اورزرداری کو پرے رکھ کر پی پی کیساتھ چل سکتے ہیں، محمود الرشید

بہاولپور(بیورورپورٹ) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نیوز لیکس کا معاملہ پانامہ لیکس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں پاکستان تحریک انصاف اس پر سپریم کورٹ میں جائیگی،مائنس بلاول اور زرداری کے بعد ہی پیپلز پارٹی کیساتھ چل سکتے ہیںیہ بات جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیاسے بات چیت کر تے ہوئے کہی میاں محمود الرشید نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں نیوز لیکس پر چہرے بے نقاب کیے جائے اس معاملہ میں پرویز رشید کی قربانی کافی نہیں اصل ذمہ دار خواہ وہ مریم نواز ہوں یا اس میں نواز شریف کی ذاتی سوچ ہے قوم کے سامنے آنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس عامر رضا خان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ شریف فیملی کا ایک فیملی ممبر ہے وہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کر سکیں گے ایک سوال کہ ترکی کے صدر کے پارلیمنٹ کے خطاب کے بائیکاٹ پر دنیا میں غلط پیغام جائیگا کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل دنیا کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہمارا وزیر اعظم ایک کرپٹ شخص ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر