وطن ایمان کا حصہ،کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ، رؤف ساسولی

وطن ایمان کا حصہ،کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ، رؤف ساسولی

ملتان (جنرل رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رؤف ساسولی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ طبقاتی سیاست کی ہے اور سرمایہ داروں، (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

جاگیرداروں اور ساہو کاروں کا مخالف رہا ہوں وطن کو ایما ن کا حصہ سمجھتا ہوں مجھے کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن کچھ لوگ اپنے زاتی اندرونی اختلافات میں مجھے گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں جو افسوسناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا رؤف ساسولی نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں کے مزدور، کسان، مڈل کلاس لو گوں کے حقوق کی جدوجہد کر رہا ہوں بلوچوں کو دیوار سے نہ لگایا جا ئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر