خاتون کی درخواست پر لاپتہ افراد کے بارے سی سی پی او ملتان کو 10 روز کے اندر رپورٹ عدالت جمع کرانے کا حکم جاری

خاتون کی درخواست پر لاپتہ افراد کے بارے سی سی پی او ملتان کو 10 روز کے اندر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے لاپتہ افراد کے برآمد نہ ہونے کی درخواست پر سی پی اوملتان کو 10 روزمیں رپورٹ عدالت پیش کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کی سلمیٰ اسرارنے درخواست دائر کی تھی کہ 28 (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
جون 2014 ء کو اس کے بیٹے شیخ احمد اللہ ایڈووکیٹ کی پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعدشیخ اسراراللہ غائب ہوگیا جس پر عدالتوں سے رجوع کرنے اغواء کا مقدمہ درج کیاگیا اور اب پولیس نے اس کے رشتہ داروں محمد خالق،محمد ذیشان،محمد راحیل،شکیل اورافتخارکوحراست میں لے کر خفیہ ایجنسیوں کے حوالے کردیا ہیاوران کے بارے میں کوئی معلومات بھی نہیں دی جارہی ہے۔فاضل عدالت کے حکم پر سی پی اوملتان نے عدالت پیش ہوکربیان دیاکہ پولیس کو ان افرادکے بارے میں کچھ علم نہیں ہے جس پرفاضل عدالت نے سی پی اوملتان کو لاپتہ افرادکافون ڈیٹا اورمعلومات حاصل کرکے 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثناء درخواست گذارکے خاوندنے بیان دیاکہ اس کی دکان کینٹ بازار میں واقع ہے لیکن سفید کپڑوں میں ملبوس افراداس کودکان نہیں کھولنے نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکارہے جس پر سی پی اوملتان نے یقین دہانی کرائی وہ خود کھڑے ہوکر دکان کھلوائیں گے اورکاروبارمیں مداخلت نہیں ہوگی۔
رپورٹ