عدل کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرسکتے، ساجد علی اعوان

عدل کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرسکتے، ساجد علی اعوان

رحیم یارخان (بیورونیوز)انصا ف کی بروقت فراہمی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا ،جہاں عدل وانصاف ختم ہوجائے وہاں معاشرہ ترقی نہیں کرتا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک ساجد علی اعوان نے ڈسٹرکٹ بار روم بار ایسوسی ایشن کی طرف سے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن ججزملک محمد ایاز ،میاں مسعود حسین ،خورشید انجم اور جہانگیر اشرف بندیشہ کے(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

اعزاز میں دی جانے والی ویلکم پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرہ کی بنیاد عدل وانصاف پر ہوتی ہے جج صاحبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ سائل کو انصاف فراہم کرنے کے لئے کسی بھی سفارش اور دباؤ کے بنا فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ میں موجودہ بار کے صدر سلیم اللہ خان جتوئی ایڈوکیٹ ،اور جنرل سیکرٹری سید فید صہیب شاہ ایڈوکیٹ اور ان کی پوری ٹیم کو جنہوں نے ہمیشہ جوڈیشری کے ساتھ تعاون کیاہے اور کو ہرلحاظ کے عزت افزائی کی ہے ،صدر بار سلیم اللہ خان جتوئی نے تقریب میں نئے آنے والے ایڈیشنل اینڈڈسٹرکٹ سیشن ججز کو خوش آمدید کہا ، ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج ملک محمد ایاز ،میاں مسعود حسین ،خورشید انجم اور جہانگیر اشرف بندیشہ نے باری بار ی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم رحیم یارخان بار کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے اعزاز میں اتنی اچھی تقریب کا اہتمام کیا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ جس مقصد کے لئے یہاں تعینات ہوئے ہیں ہم وکلاء کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک ساجد علی اعوان کی قیادت میں بہترین اور بروقت فیصلے کو یقینی بناکر عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے ۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سید فہد صہیب شاہ ایڈوکیٹ نے سرانجام دئے ،تقریب میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل رئیس ممتاز مصطفی ایڈوکیٹ ، چوہدری بشیر احمدایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،سابق صدر سردار حسن نواز نیازی ایڈوکیٹ ،ممتاز کمبوہ ایڈوکیٹ ۔شاہد محمود چوہدری ایڈوکیٹ، مس عذرا قادر ایڈوکیٹ،مس یاسمین ہارون ایڈوکیٹ،مائدہ صنم ایڈوکیٹ ،عائشہ عبدالکریم ایڈوکیٹودیگر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ساجد اعوان

مزید : ملتان صفحہ آخر