دائرہ دین پناہ ، مقدمہ قتل کافیصلہ ،3خاندانوں میں صلح ، 20لاکھ قصاص ادا

دائرہ دین پناہ ، مقدمہ قتل کافیصلہ ،3خاندانوں میں صلح ، 20لاکھ قصاص ادا

دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)گزشتہ سال ٹبہ مستقل شرقی پل ہزارہ پرہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں 2 مختلف برادریوں کے 2افرادکے قتل کافیصلہ تینوں خاندانوں میں صلح20لاکھ قصاص اداعدالت میں بیان حلفی جمع۔تفصیل کیمطابق گزشتہ سال 10 اکتوبر 2015 کوپل ہزارہ ٹبہ مستقل شرقی پر عبدالرشیدفوجی ویرڑ، الطاف چانڈیہ،ظفرعباس تھہیم ، نیاز تھہیم ،محمد اختر وغیرہ نے اندھادھندفائرنگ کر(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

کے طارق چنئڑ شدیدزخمی جبکہ رمضان چنئڑکچھ دیربعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاتھااس دوران بھپرے سینکڑوں دیہاتیوں نے فائرنگ کرنے والے3افرادعبدالرشیدفوجی ویرڑ،الطاف چانڈیہ اورسجادحسین کوقابوکرکے تشددکانشانہ بنایاتھاجس کے باعث الطاف چانڈیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے تھے جس پرپولیس نے دونوں گروہوں کے20سے زائدافرادکے خلاف قتل کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کردیے تھے تاہم کافی عرصہ سے دونوں گروپوں کے درمیان صلح کی کوششیں کی جارہی تھیں تاہم گزشتہ روزسابق ضلعی چیئرمین مظفرگڑھ ملک محمدافضل ہنجرانے چانڈیہ،چنئڑاورتھہیم برادری کی اپیل پرصلح کراتے ہوئے تھہیم برادری پرمرکزی ملزم ظفراقبال نے20لاکھ قصاص چنئڑاورچانڈیہ برادری کواداکردیاجس کے بعدعدالت میں بیان حلفی جمع کردیے گئے۔

مقدمہ قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر