جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ‘ 19 اشتہاریوں سمیت60 گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ‘ 19 اشتہاریوں سمیت60 گرفتار

ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی ۔09منشیات فروشوں،08ناجائز اسلحہ ،08جواریوں،14فحش فلمیں دیکھنے والوں،01تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

،01لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والے اور19اشتہاری مجرمان سمیت60ملزمان گرفتار۔02بوتل61+لیٹر شراب ،3485گرام چرس،وٹک رقم151220/-روپے ،07پسٹل،01رائفل 222 معہ 28گولیاں برآمد۔ملتان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد مشتاق سے 06لیٹر شراب برآمد کر کے،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم محمد اسحاق 1135گرام چرس اور ملزم محمد ریاض سے 1205گرام چرس ،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم کاشف سے 02بوتل ولائیتی شراب،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم اللہ دتہ سے 1020گرام چرس ، ملزم نذیر احمد سے 20لیٹر شراب اور ملزم بلال سے 15لیٹر شراب ، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم نجیب اللہ سے 20لیٹر شراب ، جبکہ پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم سعید سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ملتان پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محسن سے پسٹل 30بور معہ 03گولیاں ،پولیس تھانہ الپہ نے ملزم ندیم سے پسٹل 30بور معہ 03گولیاں ،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم محمد واحد سے رائفل 222معہ 05گولیاں ، ملزم اعجاز سے پسٹل معہ03گولیاں ۔ ملزم حمزہ سے پسٹل معہ 03گولیاں ، ملزم شہباز سے پسٹل معہ 05گولیاں اور ملزم عدیل سے پسٹل معہ 03گولیاں ،جبکہ پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم ندیم سے پسٹل معہ 03گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔ ملتان پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمان اقبال ، فاروق ، اقبال ، عبداللہ ، وکیل ، آصف ، خان بیگ اور شوکت کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 151220/-روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس کی فحش فلمیں دیکھنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان نصیر ، ریحان م شہباز، عمران ، وقار ، احسن ، اصغر ، طلحہ ، کاشف، فرحان ، افضال اور یعقوب کو انٹرنیٹ کیفے میں فحش فلمیں دیکھتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس کی لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم وحید اللہ کو لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس کی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائی۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم اصغر کو انتہائی تیز رفتاری سے ڈالہ چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس کی نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران123نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں435نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے116موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے19اشتہاری گرفتار کر لیے۔ملتان پولیس نے19اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے03 اے کیٹیگری جبکہ16کا تعلق کیٹیگری Bسے ہے۔

جرائم پیشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر