منکیرہ ‘ زہریلا دودھ پینے سے خاتون جاں بحق ‘ 3 کی حالت غیر

منکیرہ ‘ زہریلا دودھ پینے سے خاتون جاں بحق ‘ 3 کی حالت غیر

منکیرہ(نامہ نگار ) نواحی علاقہ اولکھانوالہ میں چھپکلی ملا زہریلا دودھ پینے ے خاتون جاں بحق ،2 خواتین سمیت 3افراد کی حالت نازک جاں بحق خاتون کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا گزشتہ روز منکیرہ کے نواحی علاقہ اولکھانوالہ کے رہائشی (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

جاوید اقبال کے گھر میں رکھے دودھ میں چھپکلی جا گری زیرہلا دودھ پینے سے گھر کے 4افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ لایا گیا جہاں ایک خاتون ہاجرہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ جاوید اقبال اور اس کی ہمشیرہ اور والدہ کوٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

دودھ

مزید : ملتان صفحہ آخر