رانا واہن میں چھاپہ،لیگی رکن صوبائی اسمبلی کے ٹیوب ویل پر بجلی چوری پکڑی گئی

رانا واہن میں چھاپہ،لیگی رکن صوبائی اسمبلی کے ٹیوب ویل پر بجلی چوری پکڑی گئی

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)موضع رانا واہن میں سرویلینس ٹیم کا چھاپہ لیگی رکن صوبائی اسمبلی رانا طاہر شبیر کے ٹیوب ویل سے بجلی کی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئی ایکسئین میپکو ڈویثزن شجاع آباد نے ایک لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کر دیا بتایا گیا ہے کہ ایکسئین میپکو ڈویثزن رانا تنویر رکن صوبائی اسمبلی کا رشتہ دار ہے جس کی وجہ سے بہت کم جرمانہ عائد کیا گیا ہے بجلی کا کنکشن رکن صوبائی اسمبلی رانا طاہر شبیر کے مرحوم بھائی کوثر شبیر کے نام ہے جو رکن صوبائی اسمبلی رانا طاہر شبیر کے زیر استعمال ہے اس ضمن میں ایکسئین میپکو ڈویثزن شجاع آباد رانا تنویر سے فو ن پر موقف لیا گیا جنہوں نے اپنی لا علمی کا اظہار کیا۔

بجلی چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر