دیرینہ دشمنی،نامعلوم افراد نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ، تشویشناک حالت میں نشتر منتقل

دیرینہ دشمنی،نامعلوم افراد نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ، تشویشناک ...

ملتان (کرائم رپورٹر) دیرینہ دشمنی پر نامعلوم افراد نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی متاثرہ نوجوان کو تشویش ناک حالت (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

میں نشتر داخل کرادیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مظفر گڑھ کے علاقہ روہیلانوالی کے رہائشی نور بخش کے بیٹے محمد یونس کو پرانی دشمنی پر نامعلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی متاثرہ نوجوان کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے جس کا 90 فیصد جسم جھلس چکا ہے حلت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر