میٹرو کے آغاز سے قبل ہی بوسن ر وڈ پر تریفک جام، محکمے بے بس

میٹرو کے آغاز سے قبل ہی بوسن ر وڈ پر تریفک جام، محکمے بے بس

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) بتایا جاتا ہے ٹریفک کے سب سے زیادہ مسائل چونگی نمبر6 ‘ چونگی نمبر 9 اور شالیمار کالونی ‘ عثمان آباد ‘ سائنس کالج ‘آفیسرز کالونی اور دیگر رہائشی ‘ کمرشل سنٹرز کے ارد گرد بنائے گئے ٹریفک روٹس کیوجہ سے پیدا ہوگئے ۔ چونگی نمبر 6 پر سروس روڈز پر بنے سٹیشن نے روڈ کو انتہائی تنگ کر دیا جو ٹریفک کے بہاؤ میں تعطل کا باعث بن چکا ہے ‘ اس طرح فاسٹ ٹریک لائن کی منصوبہ بندی بھی غلط ثابت ہوئی ہے ۔ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

نزدیک واقع نجی تعلیمی ادارے کیوجہ سے سنگل لائن روڈ پر ٹریفک جام ہو کر رہ جاتی ہے ۔ اس صورتحال میں ایم ڈی اے انتظامی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے گزشتہ دنوں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے آر پی او ملتان ‘ اے ڈی جی ایم ڈی اے ‘ ایس پی ٹریفک اور میٹرو پروجیکٹ انتظامیہ نے 2 گھنٹہ سے زائد وقت بوسن روڈ پر گزارا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر