تجاوزات کیخلاف آپریشن، لیڈیز پارک گلگشت سے ملحق درجن بھر دکانیں مسمار

تجاوزات کیخلاف آپریشن، لیڈیز پارک گلگشت سے ملحق درجن بھر دکانیں مسمار

ملتان (خبر نگار ) ڈی سی او ملتان کے حکم پر گلگشت لیڈیز پارک کے ساتھ تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کر کے پارک کی دیوار کے ساتھ درجن بھر دکانیں خالی کروا کر مسمار کر دی گئیں ‘ تجاوزات مافیا کی طرف سے مزاحمت پر پولیس طلب کر لی گئی ‘ ڈی سی او ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے حکم پر گزشتہ روز شاہ رکن عالم ٹاؤن کی ٹیم نے تحصیلدار سٹی امتیاز وڑائچ اور لینڈ آفیسر ضیاء بخاری کی سربراہی میں ٹیم نے گزشتہ روز گلگشت مبین مارکیٹ میں خواتین پارک کی دیوار کے ساتھ عرصہ دراز سے قائم درجن بھر دکانیں ‘ کھوکھے جن میں مرغی ‘ سبزی فروش کی دکانات شامل تھیں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا ‘ دکانداروں کو ہنگامی بنیادوں پر دکانیں خالی کروانے کا حکم دیا گیا اور بعدازاں انہیں خالی کروانے پر مسمار کر دیا گیا ۔ معلوم ہوا کہ اس دوران تجاوزات کنندگان کی طر سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا اور انتظامیہ نے پولیس فورس طلب کر لی جس سے لڑائی جھگڑے کا خطرہ ٹل گیا ۔

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر