اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حاجی عدیل کی نماز جنازہ پشاور کے جناح پارک میں ادا کر دی گئی ہے ، نماز جنازہ میں اے این پی کے سربراہ استفند یار ولی، گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، غلام بلور، امیر حیدر ہوتی ، افراسیاب خٹک سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ انکی تدفین جنید بابا مزار سے ملحق قبرستان میں کی جائے ۔

 عراق: شہر فلوجہ کے قریب شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 40باراتی جاں بحق ، 60زخمی

حاحی محمد عدیل رات 3 بجے پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے ، وہ گردے کے مرض میں مبتلا تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنما حاجی محمد عدیل 1990 ٗءسے  1999ءتک تین مرتبہ پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئےاور  1993 ءمیں صوبائی وزیرخزانہ بھی بنے۔

کراچی کی مشرف کالونی میں رینجرز کا آپریشن ، 2دہشتگرد ہلاک ،ساتھی فرار

اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل 1997ءسے1999ء تک خیبرپختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بھی رہےحاجی عدیل 2009ءسےمارچ  2015ءتک سینیٹر بھی رہے اور اے این پی کے ڈیڑ ھ سال تک قائم مقام صدر بھی رہے ۔ 

حاجی عدیل خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اور سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے۔ حاجی محمد عدیل 25اکتوبر 1944 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی اور جوانی سے بڑھاپے تک جمہوریت کی بحا لی کیلئے جدوجہد کی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں