عراق: شہر فلوجہ کے قریب شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 40باراتی جاں بحق ، 60زخمی

عراق: شہر فلوجہ کے قریب شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 40باراتی جاں بحق ، 60زخمی
عراق: شہر فلوجہ کے قریب شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 40باراتی جاں بحق ، 60زخمی

  

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک )عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب شادی کی تقریب میں خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چالیس افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر فلوجہ کے قصبے میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دہشت گرد تنظیم کے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 40افراد ہلاک اور 60سے زائد زخمی ہوگئے۔خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار مجمعے میں گھسا دی جس کے بعد دھماکا ہو گیا ۔

اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل ہسپتال میں انتقال کر گئے

دوسری جانب کالعد م تظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فلوجہ کے قصبے میں شادی کی تقریب میں مقامی سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔

فلوجہ میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے، جسے دولت اسلامیہ نے قبول کیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو فلوجہ کے شمال مغرب میں 2خود کش دھماکوں میں کم سے کم 6افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عراقی افواج نے رواں برس جون میں فلوجہ کو دولتِ اسلامیہ سے ’مکمل طور پر آزاد‘ کروانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی