حاجی عدیل کی خدمات قابل تحسین ہیں ، ہمیشہ یاد رکھا جائے گا : وزیرا عظم نواز شریف

حاجی عدیل کی خدمات قابل تحسین ہیں ، ہمیشہ یاد رکھا جائے گا : وزیرا عظم نواز ...
حاجی عدیل کی خدمات قابل تحسین ہیں ، ہمیشہ یاد رکھا جائے گا : وزیرا عظم نواز شریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کےلئے حاجی عدیل کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے حاجی عدیل کی خدمات قابل تحسین ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حاجی عدیل جمہوری اصولوں کے فروغ پر یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا بھی کی ۔

مزید : قومی