مری کے قریب مقابلہ: داعش کمانڈر مارا گیا، ساتھی فرار ، بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد

مری کے قریب مقابلہ: داعش کمانڈر مارا گیا، ساتھی فرار ، بم بنانے والی ڈیوائسز ...
مری کے قریب مقابلہ: داعش کمانڈر مارا گیا، ساتھی فرار ، بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مری کے قریب سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران داعش کا کمانڈر مارا گیا اور ساتھی فرار ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اور داعش کے کارندوں کے درمیان مری کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے سر چ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔

عراق: شہر فلوجہ کے قریب شادی کی تقریب میں خودکش حملہ، 40باراتی جاں بحق ، 60زخمی

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی حملوں کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر کی گئی جس پر داعش کے کارندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے داعش کا ایک کارندہ موقع پر ہی مارا گیا جس کی شناخت احسان ستی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فرار دہشت گرد کا نام عمران ستی ہے ۔

اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل ہسپتال میں انتقال کر گئے

فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 2اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دہشتگردوں سے رائفلیں ، گولیاں اور بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں ۔

مزید : راولپنڈی