پی ٹی آئی نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا، ایک رکن کی شرکت، پرویز خٹک بھی غیرحاضر

پی ٹی آئی نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا، ایک رکن کی شرکت، پرویز خٹک بھی ...
پی ٹی آئی نے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا، ایک رکن کی شرکت، پرویز خٹک بھی غیرحاضر

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ترک صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئے بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بائیکاٹ کیا جبکہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت زیب نے پارٹی قیادت کے فیصلے کے برخلاف مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے محو گفتگو رہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک وزیراعظم آزاد کشمیراور گورنر بلوچستان نے اجلاس میں شرکت نہ کی۔

مزید : اسلام آباد