اساتذہ کا ترک حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، سکولز میں گولن کا ترانہ نہیں پڑھایا جاتا : پاک ترک سکولز کے اساتذہ کا موقف

اساتذہ کا ترک حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، سکولز میں گولن کا ترانہ نہیں پڑھایا ...
اساتذہ کا ترک حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، سکولز میں گولن کا ترانہ نہیں پڑھایا جاتا : پاک ترک سکولز کے اساتذہ کا موقف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک ترک سکولز کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ، ترک سکولز کے اساتذہ کا ترک حکومت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ترک سکولز میں گولن کا ترانہ پڑھایا جاتا ہے ۔

لاہور میں پاک ترک سکولز کے اساتذہ نے طلباءکے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ملک بدری کے حکومتی اعلان کے بعد اساتذہ اور طلباءکو شدید دکھ پہنچا ہے کیونکہ اساتذہ کی ملک بدری سے طلباءکی تعلیم کا حرج ہو گا ۔

اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل ہسپتال میں انتقال کر گئے

اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ترک سٹاف کا ترک حکومت سے تعلق نہیں ہے ، پاک ترک سکولز میں 11ہزار طلباءکو تعلیم دی جا رہی ہے تاہم اگر اساتذہ کو ملک بدر کر دیا گیا تو بچوں کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ جائے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاک ترک آرگنائزیشن کے عملے کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردوان کی آمد سے دو روز قبل وفاقی حکومت نے پاک ترک آرگنائزیشن کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے اور وفاقی وزیر داخلہ نے اہلکاروں کے ویزے بھی منسوخ کردیے تھے ۔

مزید : لاہور