جاپان نے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاورپلانٹ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم پاکستان نے انکار کردیا

جاپان نے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاورپلانٹ ...
جاپان نے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاورپلانٹ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم پاکستان نے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان پاکستان میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے لیے پاور پلانٹ کی خریداری کے لیے جاپان سے بھی رابطہ کیا گیا تھا جس کے بعد جاپان نے نہ صرف پاکستان کو اعلیٰ معیار کے ایک ہزار میگاواٹ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ کی فراہمی کی پیشکش بھی کی تھی تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے جاپانی پلانٹ کی قیمت چینی پلانٹ کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے باعث یہ پیشکش منسوخ کردی گئی اور پلانٹ کی فراہمی کے لیے چین کو آرڈر دے دیا گیا۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق جاپانی پاور پلانٹ معیار کے حوالے سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا بہترین پاور پلانٹ ہے جس کی لائف بھی کم سے کم پچاس برس ہوتی ہے جبکہ چین کا پلانٹ سستا ضرور ہوگا لیکن فی میگا واٹ بجلی پیدا کرنے پر بہت زیادہ لاگت آتی ہے جبکہ پاور پلانٹ کی لائف بھی جاپانی پاور پلانٹ کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہوتی ہے ، اس حوالے سے گزشتہ دنوں جاپان کا دورہ کرنے والے پاکستان کے وفاقی وزیر احسن اقبال سے اس معاملے پر بات کی گئی تو انھوں نے بھی تسلیم کیا کہ جاپانی پاور پلانت چینی پاور پلانٹ کے مقابلے میں خاصا مہنگا تھا لہذا چین سے پلانٹ خریدنے کی منظوری دی گئی .

”ہم نے مقامی سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا “داعش نے شادی کی تقریب میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کے کسی بھی سودے میں حکومت کرپشن کے الزامات سے گریز کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے کیونکہ اگر ایک ہزار میگا واٹ کا پلانٹ چین سے پچاس ملین ڈالر میں دستیاب ہے اگر یہی پلانٹ جاپان سے سو ملین ڈالر میں خریدا جائے گا تو اپوزیشن بھی واویلا شروع کردیتی لہذا حکومت ایسا کوئی اقدام نہیں کرنا چاہتی جس سے کرپشن کا کوئی بھی الزام پیدا ہو۔