قیامت آنے والی ہے، بارسلونا یونیورسٹی کے ریاضی دان کی پیش گوئی

قیامت آنے والی ہے، بارسلونا یونیورسٹی کے ریاضی دان کی پیش گوئی
قیامت آنے والی ہے، بارسلونا یونیورسٹی کے ریاضی دان کی پیش گوئی

  

کراچی (ویب ڈیسک)بارسلونا یونی ورسٹی کے ریاضی دان فرگس سمپسن کا کہنا ہے کہ قیامت آنے والی ہے اور بنی نوع انسان اپنے خاتمے کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے اختتام کا سالانہ خطرہ 0.2 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ ”ڈومس ڈے آرگومنٹ“(دنیا کے آخری دن کا استدلال) نامی نظریہ کی بنیاد پر کیا ہے۔ یہ نظریہ امکانات پر استدلال کرتاہے۔یہ نظریہ اس بات کی پیش گوئی بھی کرتا ہے مستقبل میں نسل انسانی کے ارکان کی تعداد کیا ہوگی، یہ دعویٰ وہ اب تک پیدا ہونے والے انسانوں کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اب تک 100 ارب انسان پیدا ہوچکے ہیں اور بنی نوع انسان کی حیات کا آدھا عرصہ گزرچکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس