عشرت العباد کے اہلخانہ تاحال گورنر ہاﺅس پر قابض

عشرت العباد کے اہلخانہ تاحال گورنر ہاﺅس پر قابض
عشرت العباد کے اہلخانہ تاحال گورنر ہاﺅس پر قابض

  

کراچی (ویب ڈیسک) 14 برس عہدے سے چمٹے رہنے والے عشرت العباد نے گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد 14 گھنٹے میں ہی کراچی چھوڑ دیا، تاہم ان کے اہلخانہ تاحال گورنر ہاﺅس میں ہی موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عشرت العباد کے ایک قریبی عزیز فیروز اختر گورنر ہاﺅس سے متصل پرنٹنگ کارپوریشن کے کنٹرولر کی رہائش گاہ پر قابض ہے۔اطلاعات کے مطابق نئے گورنر کے اہلخانہ کو گورنر ہاﺅس میں قیام کی پیشکش کی گئی، تاہم انہوں نے وہاں آنے سے انکار کردیا۔

مزید : کراچی