لاہور سے داعش کا 8 رکنی گروہ گرفتار، دستاویز برآمد

لاہور سے داعش کا 8 رکنی گروہ گرفتار، دستاویز برآمد
لاہور سے داعش کا 8 رکنی گروہ گرفتار، دستاویز برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی نے صوبائی دارالحکومت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے دہشتگردوں کا 8رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے لیپ ٹاپ اور تحریری مواد برآمد ہوا۔ گروہ کے سرغنہ نبیل ابی عبداللہ کے بارے میں سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ لوگوں کو جہاد کے نام پر شام اور افغانستان بھجواتا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 3 ماہ ریکی کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔ دہشتگردوں کا ایک ساتھی قاری عابد شام میں ہی موجود ہے، جو سوشل میڈیا پر عوام کو متحرک کرتا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مری کے قریب مقابلہ: داعش کمانڈر مارا گیا، ساتھی فرار ، بم بنانے والی ڈیوائسز برآمد

مزید :

لاہور -