ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں اب قطری دستاویزات آتی ہیں : شیخ رشید

ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں اب قطری دستاویزات آتی ہیں : شیخ رشید
ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں اب قطری دستاویزات آتی ہیں : شیخ رشید

  

اسلام آباد(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں لیکن اب قطری دستاویزات آتی ہیں جب کہ شریفوں کی سیاست بھی سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی۔

سیشن کورٹ : جعلی رجسٹری بنانے پر پی ٹی آئی راہنماعلیم خان سمیت 12افراد کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کیس میں قطر کے شہزادے کا خط پیش کرکے میرے مﺅقف کی تائید ہوگئی، باپ کچھ کہہ رہا ہے بیٹا کچھ کہہ رہا ہے جب کہ شریف فیملی نے جعلی دستاویزات جمع کرائی ہیں کیونکہ دستاویزات کی کوئی تصدیق نہیں اور مریم کی دستاویزات کی تصدیق ان کے شوہر کیپٹن صفدرنے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہ ملین درہم ختم ہونے میں نہیں آتے جب کہ ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں تاہم اب قطری دستاویزات آتی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلیں گے کیونکہ نواز شریف نے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے۔

مزید : اسلام آباد