پانامہ کیس، مشکل میں پھنسی تحریک انصاف کا اعتزاز احسن سے رابطہ، کیس جیتنے کیلئے اہم تجاویز مل گئیں

پانامہ کیس، مشکل میں پھنسی تحریک انصاف کا اعتزاز احسن سے رابطہ، کیس جیتنے ...
پانامہ کیس، مشکل میں پھنسی تحریک انصاف کا اعتزاز احسن سے رابطہ، کیس جیتنے کیلئے اہم تجاویز مل گئیں

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کیس پر مشکل میں پھنسی تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر بیرسٹر اعتزاز احسن سے رابطہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اعتزاز احسن نے کیس جیتنے کیلئے اہم تجاویز دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ محنت اور عدالت میں سوال اٹھانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ تاریخ سے پہلے کیس کیلئے بھرپور تیار کر لیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اعتزاز احسن کو ان کے دئیے گئے مشوروں پر عمل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں