مردم شماری نہ کروانا جمہوریت دشمنی ہے ، سپریم کورٹ رکاوٹیں ڈالنے والوں کیخلاف ایکشن لے : چوہدری سرور

مردم شماری نہ کروانا جمہوریت دشمنی ہے ، سپریم کورٹ رکاوٹیں ڈالنے والوں ...
مردم شماری نہ کروانا جمہوریت دشمنی ہے ، سپریم کورٹ رکاوٹیں ڈالنے والوں کیخلاف ایکشن لے : چوہدری سرور

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مردم شماری کے بغیر آئندہ انتخابات سوالیہ نشان ہونگے ، مردم شماری کی راہ میں رکاوٹیں جمہوریت دشمنی ہیں تاہم سپریم کورٹ کو رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف ایکشن لینا چاہئیے ۔ 

تحریک انصاف کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک مردم شماری کے ذریعے عوام کی مکمل تعداد ہی معلوم نہیں ہو گی اس وقت تک مسائل کا حل کیسے ممکن ہو سکتا ہے ۔مر دم شماری کروانا آئینی اور قانونی تقاضا ہے اس کو پورا نہ کر نا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے ۔

اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل ہسپتال میں انتقال کر گئے

انکا مزید کہنا تھا کہ حکمران مر دم شماری نہ کروانے کیلئے تین سالوں سے بہانے بنا رہے ہیں مگر وقت آچکا ہے کہ سپر یم کورٹ حکمرانوں کی تمام رکاوٹوں کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ عام انتخاب سے پہلے ملک میں مردم شمار ری کروانے کا حکم دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک صوبے اور ضلاع میں عوام کی مکمل تعداد معلوم ہوگی اسکے بعد ہی عوام کو صحت ±تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی اور حکومتی فنڈز کا شفاف طر یقے سے استعمال ممکن ہو سکے گا اس لیے مر دم شماری کروانا ضروری ہے۔

پاناما لیکس کیس : تحریک انصاف نے حامد خان کی جگہ بابر اعوان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ جمہو ریت کا بھی تقاضا ہے کہ مردم شماری کروائی جائے لیکن جو لوگ مر دم شماری کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں انکا یہ اقدام جمہو ریت دشمنی پر مبنی ہے عوام میں وسائل کی شفاف تقسیم کیلئے بھی ضروری ہے کہ ملک میں مردم شماری کروائی جائے۔

مزید : لاہور