پی ٹی آئی نواز شریف کی تلاشی میں کامیاب ہو چکی ، نئے درباری بھی ناکام ہو نگے : نبیلہ حاکم علی

پی ٹی آئی نواز شریف کی تلاشی میں کامیاب ہو چکی ، نئے درباری بھی ناکام ہو نگے : ...
پی ٹی آئی نواز شریف کی تلاشی میں کامیاب ہو چکی ، نئے درباری بھی ناکام ہو نگے : نبیلہ حاکم علی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے پی ٹی آئی نواز شریف کی تلاشی میں کامیاب ہو چکی ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ جان چکا ہے شریف فیملی چور ہے۔تحریک انصاف اپنا میسج پہنچانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔نئے درباری بھی جلد پرویز رشید کی طرح ناکام ہو نگے۔شریف فیملی ہر بار سپریم کورٹ میں نیا جھوٹ بولتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری ن لیگ نواز شریف کا دفاع کرنے میں مصروف ہے۔یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہو سکے۔جب تک پاکستان کے امیروں کا احتساب نہیں ہو گا ملک کا نظام درست نہیں ہو گا۔جھوٹ کے سہارے اقتدار چلانے والے سیاستدان ملک و قوم سے کیسے مخلص ہو سکتے ہیں۔

عمران خان اور شیخ رشید لندن روانہ ہو گئے

انہوں نے مزید کہا ترکی کے صدر کو نواز شریف نے سبز باغ دیکھائے ہیں۔چند لوگوں کو خوش کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے پورا شہر بند کردیا۔شہر بھر میں کرفیو کا سماءلگ رہا تھا۔ٹریفک کا نظام دھرم برہم تھا لیکن شریف برادران اپنے مزے لے رہے تھے۔جب کسی ملک کے حکمران اپنی ذاتی خواہشات کو ترجیحی بنا لیں وہاں بہتری کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

مزید : لاہور