’ہرشہری سے یہ کام زبردستی کرواﺅ‘سعودی مفتی اعظم نے بھی نوجوانوں کی بھرتی کی تائید کردی

’ہرشہری سے یہ کام زبردستی کرواﺅ‘سعودی مفتی اعظم نے بھی نوجوانوں کی بھرتی ...
’ہرشہری سے یہ کام زبردستی کرواﺅ‘سعودی مفتی اعظم نے بھی نوجوانوں کی بھرتی کی تائید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الاالشیخ نے ہرشخص کے لیے فوج میں بھرتی کولازمی قراردینے کی حمایت کردی اور ایک خاص عرصے کے لیے سعودی نوجوانوں کو لازمی طورپرملٹری ٹریننگ دلانے کیلئے قانون سازی کی بھی خواہش ظاہر کی۔
عرب نیوز کے مطابق ایسا مطالبہ پہلی مرتبہ سعودی عرب میں کسی سینئر مذہبی سکالر کی طرف سے سامنے آیا ہے اور مفتی اعظم نے کہاکہ ’ اسلامی دنیا کو تعاون کرنا چاہیے ، تیاررہیں اور نوجوانوں کو لازمی تربیت دے کر اپنے آپ کو مضبوط کریںتاکہ وہ دشمنوں کیخلاف اپنے ملک کا دفاع کرسکیں‘۔اُنہوں نے کہاکہ ’ وہ سعودی نوجوانوں کی بھرتی اور تربیت کی تجویز دیتے ہیں تاہم وہ اپنے خطے اور ملک کی حفاظت کرسکیں‘۔
رپورٹ کے مطابق اگر سعودی حکومت یہ تجویز قبول کرتی ہے تو پھر قوانین بنانے کی ضرورت ہوگی جس کے تحت سعودی نوجوان کو ملٹری تربیت کا پابندکیاجاسکے ۔

سعودی عرب میں مقدس مقامات پر زمین کے نیچے ایسی شاندار چیز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا کہ جان کر ہر مسلمان عش عش کراُٹھے, یہاں کلک کریں۔

مزید :

عرب دنیا -