پنجاب فوڈاتھارٹی کا دائرہ کار موٹر وے تک بڑھانے کیلئے سمری ارسال

پنجاب فوڈاتھارٹی کا دائرہ کار موٹر وے تک بڑھانے کیلئے سمری ارسال
 پنجاب فوڈاتھارٹی کا دائرہ کار موٹر وے تک بڑھانے کیلئے سمری ارسال

  

لاہور(آئی این پی)پنجاب فوڈاتھارٹی نے موٹر وے پرقائم ریسٹورنٹ اورفاسٹ فوڈکی چیکنگ اوردائرہ کارموٹر وے تک بڑھانے کی اجازت کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کوبھجوائی گئی سمری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد موٹر وے پرسفر کرتی ہے اور موٹر وے پر ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ کی دکانیں موجود ہیں جنہیں چیک کرنا ضروری ہے۔

مزید : لاہور