میں کسی باﺅلنگ ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا،آف سپنر کی ہر ورائٹی میرے نئے باﺅلنگ ایکشن میں ہوگی:محمد حفیظ

میں کسی باﺅلنگ ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا،آف سپنر کی ہر ورائٹی میرے نئے باﺅلنگ ...
میں کسی باﺅلنگ ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا،آف سپنر کی ہر ورائٹی میرے نئے باﺅلنگ ایکشن میں ہوگی:محمد حفیظ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میں کسی باﺅلنگ ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا ہوں،آف سپنر کی ہر ورائٹی میرے نئے باﺅلنگ ایکشن میں ہوگی۔

جیونیوز کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی باﺅلنگ ٹیسٹ میں ناکام نہیں ہوا ہوں،ہمیشہ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کی ہے،آف سپنر کی ہر ورائٹی میرے نئے باﺅلنگ ایکشن میں ہوگی،میری بیٹنگ کے ریکارڈز موجود ہیں،پی سی بی پینل نے میری فٹنس دو ماہ قبل کلیئر کردی تھی،بورڈکے ہاتھ میں ہے وہ جب چاہے مجھے کھلائے۔

مصباح الحق نے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو آج تک کوئی پاکستانی نہ بنا سکا

میرے باﺅلنگ ایکشن کی ناکامی بارے خبریں غلط ہیں،برائے مہربانی ٹھیک خبریں چلائی جائیں۔

مزید : کھیل