پی ایس ایکس میں 87 پوائنٹس کی کمی،کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار 325 پوائنٹس پر بند

پی ایس ایکس میں 87 پوائنٹس کی کمی،کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار 325 پوائنٹس پر بند
پی ایس ایکس میں 87 پوائنٹس کی کمی،کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار 325 پوائنٹس پر بند

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 87 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعہ کے روز کاروبار میں سارا دن ہی شدید مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کے دوران کے ایس ای انڈیکس 42 ہزار 253 کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم اس میں دوبارہ استحکام آیا جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس آج 87 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 325 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

مکار دشمن کی ایک اور چال ناکام، پاک بحریہ نے ملکی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنیوالی بھارتی آبدوز کو مار بھگایا، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ترجمان

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10 کروڑ 60 لاکھ 49 ہزار 970 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7 ارب 1کروڑ 46 لاکھ 47 ہزار 398 روپے رہی ۔

دوسری جانب پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 396 کمپنیوں کے شیئرز کی خریدو فروخت کی گئی ۔کاروبار کے دوران 165 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 218 کے شیئرز میں کمی اور 13 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی۔

مزید : بزنس