برطانیہ کے شمالی علاقوں گریٹر مانچسٹر اور گردو نواح کے شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید برفباری،فضائی آپریشن معطل،شہری مشکلات کا شکار

برطانیہ کے شمالی علاقوں گریٹر مانچسٹر اور گردو نواح کے شہروں میں گرج چمک کے ...
برطانیہ کے شمالی علاقوں گریٹر مانچسٹر اور گردو نواح کے شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید برفباری،فضائی آپریشن معطل،شہری مشکلات کا شکار

  

مانچسٹر (عرفان الحق) برطانیہ کے شمالی علاقوں گریٹر مانچسٹر اور گردو نواح کے شہروں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق الالصبع گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی برف باری سے بعض علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئے،سٹرکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ سکولوں اور کالجز میں حاضری کم رہی۔

گریٹر مانچسٹر کے ٹاون اولڈہم میں سب سے زیادہ برف باری کی اطلاعات ملی ہیں،جہاں پہاڑوں پر برف باری سے سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ مانچسٹر ائرپورٹ سے جانے والی پروازوں میں اس وقت خلل پیدا ہو جب ایک جہاز آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا تاہم اسے بحفاظت واپس اتار لیا گیا۔محکمہ موسمیات کی پشنگوئی کے مطابق شام تک برف باری کا سلسلہ رک جائے گا لیکن سردی کی لہر میں کمی واقع نہیں ہو گی۔

مزید : ماحولیات