سندھ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے اقدامات، 342نئی پک اپ گاڑیاں خرید لی گئیں

سندھ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے اقدامات، 342نئی پک اپ گاڑیاں خرید لی ...
سندھ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے اقدامات، 342نئی پک اپ گاڑیاں خرید لی گئیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی جی راوعبدالکریم نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں،342نئی پک اپ گاڑیاں خرید لی گئی ہیں۔

کرپٹ ٹولہ پانامہ کیس میں ضرور پھنسے گا،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا:سینیٹر سراج الحق

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سالوں پرانی 900گاڑیوں کی نیلامی کردی گئی ہے جس میں سے 100 گاڑیاں پولیس کو مل چکی ہیں۔ڈی آئی جی راوعبدالکریم کا کہنا تھا کہ پولیس کو دی جانے والی نئی گاڑیاں آپریشنل ڈیوٹیز کے لیے مختص ہیں،16نئی گاڑیاں رجسٹرڈ بھی کروالی گئیں جبکہ حال ہی میں ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کو بھی نئی گاڑیاں دے دی گئی ہیں۔

مزید : کراچی