موٹروے کے تعمیراتی کام کے دوران تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں: لقمان خان

موٹروے کے تعمیراتی کام کے دوران تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں: لقمان خان
 موٹروے کے تعمیراتی کام کے دوران تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں: لقمان خان

  

خانیوال(نمائندہ پاکستان)عبدالحکیم موٹروے پر تعمیراتی کا م میں مصروف تعمیراتی فرم زیڈ کے بی کے ایڈمن آفیسر لقمان خان نے کہا ہے کہ موٹروے کے تعمیراتی کام کے دوران تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل ہیں-

تفصیل کے مطابق درکھانہ کے مقام پرلاہور،عبدالحکیم موٹروے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے تعمیراتی فرم (ZKB)کے ایڈمن آفیسر لقمان خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعمیراتی کام کے دوران تمام تر حفاظی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں تمام تر کام جدید ترین مشینوں کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے اہلیاں علاقہ کی سہولت کے لئے ایک ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہے جو کہ ڈاکٹر کے ساتھ 24گھنٹے دستیاب ہے سڑکوں پر سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور سکول ٹائم پر موٹروے کی جانب سے پٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے سکول ٹائم پر موٹروے ٹریفک بند ہو گی،عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے سڑک پر پانی چھڑکانے کے بعد بلیڈ بھی مارا جا رہا ہے مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو بھی اس کام میں ہمارا ساتھ دینا اور نوٹ تصویر بھی ساتھ ہے ۔

ضلع کونسل خانیوال کی چیئرمین شپ کیلئے جوڑ توڑ جاری، سید گروپ کے عابد امام کی پوزیشن مضبوط

مزید : خانیوال