دنیا کا سب سے جدید ترین ایٹمی ہتھیار روس نے تیار کرلیا، ایک خاصیت ایسی خوفناک کہ امریکہ اور برطانیہ دونوں کے ہوش اُڑگئے

دنیا کا سب سے جدید ترین ایٹمی ہتھیار روس نے تیار کرلیا، ایک خاصیت ایسی خوفناک ...
دنیا کا سب سے جدید ترین ایٹمی ہتھیار روس نے تیار کرلیا، ایک خاصیت ایسی خوفناک کہ امریکہ اور برطانیہ دونوں کے ہوش اُڑگئے

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کی ایٹمی طاقت مغرب کے لئے ہمیشہ سے تشویش کا باعث رہی ہے لیکن اب صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے ایک ایسے خوفناک ہتھیار کا انکشاف کردیا ہے کہ جس کی خصوصیات جان کر امریکہ اور یورپ واقعی لرز اٹھے ہیں۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق روس کی ٹیکٹیکل میزائل کارپوریشن نے اپنے جدید ترین اور خوفناک طاقت کے حامل ایٹمی میزائل کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ یہ میزائل 4ہزار میل فی گھنٹہ کی ناقابل یقین رفتار پر پرواز کرسکتا ہے اور امریکہ، نیٹو کا میزائل دفاعی نظام اسے روکنے کی سکت نہیں رکھتا۔ مغربی طاقتوں کے لئے یہ انکشاف خصوصاً خوفناک ہے کہ یہ میزائل محض 13 منٹ میں برطانیہ تک پہنچ سکتا ہے اور دنیا میں فی الحال کوئی ایسا دفاعی نظام موجود نہیں جو اس کا راستہ روک سکے۔

وہ ایشیائی ملک جو اپنے شہریوں کو دھڑا دھڑ یورپی شہریوں کو فروخت کر رہا ہے، پھر ان کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے ؟ جواب ایسا کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا

مغربی میڈیا میں سامنے آنے والی بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آبجیکٹ 4202 کہلانے والے ایٹمی وار ہیڈ کے کامیاب تجربات رواں سال کے آغاز میں ہی کئے جاچکے تھے لیکن اس کا انکشاف اب کیا گیا ہے۔ اسے ہائپر سانک گلائیڈر وہیکل کا نام بھی دیا جاتا ہے اور اس وار ہیڈ کو ”شیطان دوئم“ کہلانے والے میزائل پر نصب کیا جاسکتا ہے۔ روس نے شیطان دوئم میزائل کی نقاب کشائی گزشتہ ماہ کی اور اس کے بارے میں اس خوفناک راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ یہ ایک ہی حملے میں فرانس جتنے بڑے ملک کو روئے زمین سے مکمل طور پر غائب کرسکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی