وہ کئی بار لندن گئے اور آئے لیکن ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے: اسحاق ڈار

وہ کئی بار لندن گئے اور آئے لیکن ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے: اسحاق ڈار
وہ کئی بار لندن گئے اور آئے لیکن ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے: اسحاق ڈار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر فتح حکومت کی ہوگی، وہ کئی بار لندن گئے اور آئے لیکن ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، زندگی کا کچھ پتا نہیں اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے ملک کی خدمت کریں۔

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے آیا تھا، 1996 میں ان سے دوستی کا سفر شروع ہوا تھا ، سیاست میں ہماری راہیں جدا ہوئیں لیکن دوستی برقرار رہی۔

حامد خان نے پاناما کیس میں پی ٹی آئی کی پیروی سے معذرت کرلی، پی ٹی آئی کا اعتزاز احسن سے رابطہ

انہوں نے کہا کہ حامد خان کی علیحدگی سے متعلق پی ٹی آئی جواب دے گی ، سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر فتح حکومت کی ہوگی۔ بچوں سے ملنے کوئی لندن جا رہا ہے تو اس پر شک نہیں کرنا چاہیے، وہ کئی بار لندن گئے اور آئے لیکن ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ملکی سیاست درست سمت میں چل رہی ہے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ادارے اپنا کام کر رہے ہیں اور 2018 کاسال 2016 سے بہتر ہوگا۔

پاکستان کے پاس140 ایٹمی ہتھیار،جنگی جہازوں کی ساخت تبدیل کرکے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے قابل بنا لیا ،بھارت کا زیادہ تر علاقہ پاکستانی میزائلوں کی زَد میں :امریکی سائنس دانوں کا انکشاف

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ زندگی کا کچھ پتا نہیں اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے ملک کی خدمت کریں۔ ملک بہت سے چیلنجز سے گزر رہا ہے کئی سال سے رکے معاملات تین سال میںحل ہوئے ہیں، ملکی معاملات پر سب کو متحد ہو کر چلنا چاہیے ، ملکی ترقی کیلئے سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں