’اتنے عرصے میں یہ دنیا رہنے کے قابل نہیں رہے گی‘ دنیا کے معروف ترین سائنسدان نے انسانوں کو ڈیڈ لائن دے دی، آپ بھی تیاری پکڑلیں کیونکہ۔۔۔
لندن (نیوز ڈیسک) نظریاتی فزکس کے عالمی شہرت یافتہ ماہر برطانوی سائنسدان سٹیفن ہاکنگ بنی نوع انسان کی اس کے اپنے ہاتھوں ہلاکت کے بارے میں بار بار وارننگ جاری کرچکے ہیں۔ اب کی بار انہوں نے واضح الفاظ میں یہ بھی بتادیا ہے کہ نسل انسانی کے لئے زمین پر زندہ رہنے کا کتنا وقت بچا ہے، جس کے بعد زندگی جاری رکھنے کے لئے کسی اور سیارے کی جانب کوچ کرنا ہوگا۔
اخبار ڈیلی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سٹیفن ہاکنگ کیمبرج یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مصنوعی ذہانت، ماحولیاتی تبدیلیوں اور ایٹمی دہشتگردی کے خطرات سے بچ بھی گئے تو ایک ہزار سال بعد کرہ ارض پر زندہ رہنا ممکن نہیں ہوگا، لہٰذا اس سے پہلے ہی ہمیں خلاءمیں کوئی اور سیارہ ڈھونڈنا ہوگا جس پر زندگی کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔ انہوں نے اس خطاب میں کائنات کی تخلیق، آئن سٹائن کے نظریہ ءاضافت اور کائنات کے انجام کے متعلق گفتگو کی۔
گاﺅں میں اچانک آسمان سے یہ بھاری بھرکم چیزآگری، زورداردھماکہ اور ہرطرف پھر پراسرار بوپھیل گئی، کیاچیز تھی؟ دیکھ کر گاﺅں والوں کو یقین نہ آیا
پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ اگر ہم زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ سیارہ چھوڑنا ہی ہوگا اور کوئی نیا سیارہ ڈھونڈنا ہوگا، لیکن انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ انہیں نسل انسانی کے لئے اگلی ایک صدی سب سے بڑا چیلنج نظر آرہی ہے۔ پروفیسر ہاکنگ کا کہنا ہے کہ غالباً بات ایک ہزار سال تک پہنچے گی ہی نہیں اور بنی نوع انسان اس سے بہت پہلے ہی اپنے ہاتھوں اپنا خاتمہ کر لے گی۔