وہ بدھ عبادت گاہ جسے دیکھ کر آپ لرزجائیں گے
بنکاک(نیوزڈیسک)اگر آپ نے تھائی لینڈ کا سفر کیا ہو یاکرنے کا ارادہ ہوتوچیانگ رائی صوبے میںواقع ’واٹ رونگ خن‘نامی مندر ضرور جائیں کہ دیکھنے میں نہایت خوبصورت نظرآنے والی یہ عمارت اصل میں ہیبتناک ہے۔20ویں صدی میں اسے مقامی آرٹسٹChalermchai Kositpipatنے اپنے پیسوں سے بنایا اور اس کی آرائش کی ہے۔بدھ مذہت کے پیروکاروں کی یہ عبادت گاہ بظاہر بہت خوبصورت نظر آتی ہے لیکن اندر سے دیکھنے پر اس کا عجیب وغریب آرٹ انسان کو خوف میں مبتلا کرتا ہے۔
جب آپ پہلی بار اسے دیکھیں گے تو سفید رنگ کی یہ عمارت بہت خوبصورت لگے گی۔
آپ کو یہ بہت دلچسپ اور پیاری نظرآرہی ہوگی۔
یہ پُل گزرتے ہوئے آپکو خوف آئے گا۔اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیاہے کہ نیچے سے ہاتھ نکلتے دکھائے گئے ہیں۔اسے ”دوبارہ پیدا ہونے کے چکر “سے تشبہیہہ دی گئی ہے۔
بہت سے ہاتھ انسان کی خواہشات کی غمازی کرتے ہیں،وہ خواہشات جو کبھی پوری نہیں ہوتیں۔
ان خواہشات میں انسان کھو کر اپنی منزل سے بھٹک جاتا ہے۔
پُل سے گزرنے کے بعد انتقال ہوئے لوگ”جنت کے دروازے“پر پہنچتے ہیں لیکن یہاں انہیں دو طاقتور محافظوں کا سامنا ہے جو دیکھنے میں ہیبت ناک لگتے ہیں اور ان لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
اس طرح کے خوفناک مجسمے میں آپ کو ہر جگہ دیکھنے کوملیں گے۔
یہاں آپکو سگریٹ نوشی سے منع کرنے کے سائنز بھی ملیں گے۔
مندر کے اندر آپ کو مغربی میڈیا ، فلموں اور انٹرنیٹ کے بارے میں تصاویر ملیں گی۔