قطری شہزادے کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا،شریف خاندان کا کیس بہت کمزور ہے :اعتزاز احسن

قطری شہزادے کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا،شریف خاندان کا کیس بہت کمزور ہے ...
قطری شہزادے کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا،شریف خاندان کا کیس بہت کمزور ہے :اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرسٹراعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس کے کیس میں سپریم کورٹ میں اپنا خط بھیجنے والے قطری شہزادے کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، نوازشریف خاندان کا کیس بہت کمزور ہے۔

کرپٹ ٹولہ پانامہ کیس میں ضرور پھنسے گا،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا:سینیٹر سراج الحق

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مجھ سے رابطے کی نہ تو تصدیق کروں گا اور نہ ہی تردید ،ہمارے ساتھ بھی عدالت میں بہت کچھ ہوا ہے۔میں سمجھتا ہوں حامد خان اس کیس کے لئے بہترین وکیل ہیں،ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے عدالت کی آبزرویشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے،ٹرائل نوازشریف کا ہونا تھا لیکن حامد خان کاہو رہا ہے ۔

مزید : اسلام آباد