میرے خون پسینے کی کمائی ہے میں کسی کو جواب دہ نہیں،میں پہلے بھی پاکستان آیا تھا اب دوبارہ بھی آﺅں گا: جنرل(ر)پرویز مشرف

میرے خون پسینے کی کمائی ہے میں کسی کو جواب دہ نہیں،میں پہلے بھی پاکستان آیا ...
میرے خون پسینے کی کمائی ہے میں کسی کو جواب دہ نہیں،میں پہلے بھی پاکستان آیا تھا اب دوبارہ بھی آﺅں گا: جنرل(ر)پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر مملکت جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے خون پسینے کی کمائی ہے میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں،میں پہلے بھی پاکستان آیا تھا اب دوبارہ بھی آﺅں گا۔
سابق صدر مملکت جنرل(ر)پرویز مشرف نے ”پروگرام دنیا کامران خان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی ،پاکستان میں کوئی چیز ثابت نہیں ہوسکتی ہے،میں نے کرپشن نہیں کی اور نہ میری کوئی لندن میں جائیداد ہے،میری ساری انکم لیکچرز سے کمائی گئی ہے،میرے خون پسینے کی کمائی ہے میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں،45منٹ کے لیکچرکے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز لیتا رہا ہوں،کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو جواب دینے کوتیار ہوں لیکن نجی سرمائے کے بارے میں نہیں بتاﺅں گا۔

کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ، طاقت سے کشمیریوں کوآزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا: شہباز شریف
انہوں نے کہا ہے کہ عدالتوں میں انصاف پر مبنی سماعت نہیں ہورہی پھر بھی میں بھاگنے والا نہیں ہو اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا کروں گا،میں پہلے بھی پاکستان آیا تھا اب دوبارہ بھی آﺅں گا،شفاف ٹرائل ہوتے تو تمام مقدمات ختم ہوجاتے،مجھے سب جانتے ہیں کہ میں کون ہوں،2011ءسے ریڈ وارنٹ نکالے جارہے ہیں،میرے ریڈ وارنٹ نہیں نکلیں لیکن حکومت کچھ بھی کرسکتی ہے،2012ءمیں بھی انٹر پول کو خط لکھا گیا لیکن مجھے تو کچھ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ میرے خلاف بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں،مجھے ابھی بھی صحت کی پیچیدگیوں کا سامنا ہے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوا ہوں،2008ءمیں خود استعفیٰ دیا تھا میں ایک ربڑ سٹمپ صدر بن کرنہیں رہنا چاہتا کہ میری کوئی حیثیت ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ قطر کے شہزادوں سے شریف برادران کے کیا کیا تعلقات ہیں پتا نہیں عدالتوں کے آنکھوں پر ہی کیوںپردے ہیں،شریف برادران کے ملک سے باہر جانے میں قطری شہزادے کا کوئی کردار نہیں تھا،سعد حریری اور شاہ عبداللہ کا کردار تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -